وزیر اعظم آج بلوچستان کا دورہ کریں گے

Jan 04, 2023 | 00:14:AM
وزیر اعظم, آج ,بلوچستان , دورہ
کیپشن: وزیر اعظم شہباز شریف(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف  آج بلوچستان کے دورہ پر جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق  وزیر اعظم بلوچستان کے ضلع صحبت پور کا دورہ کریں گے،  شہباز شریف سیلاب زدگان کی بحالی کے کاموں کا جائزہ لیں گے،این ڈی ایم اے کے حکام وزیر اعظم کو سیلاب زدگان کی صورتحال پر بریفنگ دیں گے، صوبائی حکومت کی جانب سے بھی سیلاب زدگان کی بحالی کے اقدامات پر بھی بریفنگ دی جائے گی، وزیر اعظم شہباز شریف سیلاب زدہ علاقوں میں متاثرین سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔