سابق وزیر اعظم موٹر سائیکل پر انتخابی مہم کیلئے نکل آئے

Feb 04, 2024 | 18:11:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ذوہیب بخاری) سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما یوسف رضا گیلانی انتخابی مہم کیلئے موٹر سائیکل پر علاقے میں نکل آئے ۔

تفصیلات کے مطابق ملتان سے یوسف رضا گیلانی ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم کے لیے موٹرسائیکل پر سوار ہوگئے، حلقے کے ووٹرز یوسف رضا گیلانی کی موٹرسائیکل پر آمد دیکھ کر حیرت میں مبتلا ہوگئے، یوسف رضا گیلانی کی موٹرسائیکل پر الیکشن کمپین کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔

یہ بھی پڑھیں :پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کون اور کہاں سے چلا رہا ہے؟ حیران کن خبر