بہاولپور یونیورسٹی سکینڈل، طالبات کی نازیبا ویڈیوز کی موجودگی کا نئے وی سی نے اعتراف کر لیا

Aug 04, 2023 | 12:54:PM
بہاولپور یونیورسٹی سکینڈل، طالبات کی نازیبا ویڈیوز کی موجودگی کا نئے وی سی نے اعتراف کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) بہاولپور اسلامیہ یونیورسٹی سکینڈل کے حوالے سے نئے وائس چانسلر  نے  چیف سیکیورٹی آفیسر کے موبائل فون میں طلبہ کی ساڑھے 5 ہزار نازیبا ویڈیو کی موجودگی کا اعتراف کر لیا ۔

تفصیلا ت کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں  دیئے گئے بیان  میں نئے وی سی  بہاولپور اسلامیہ یونیورسٹی  نے انکشاف کیا ہے  کہ سکیورٹی افسر نے بتایا ہے کہ ان کے فون میں ساڑھے 5  ہزار ویڈیوز موجود ہیں، یہ تمام ویڈیو اس لیے ریکارڈ کی گئیں کیونکہ انتظامیہ کی جانب سے کہا جاتا تھا کہ نازیبا حرکت پر ویڈیوز بنا کر دیں۔

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اسکینڈل پر نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کو انکوائری کمیٹی کی جانب سے دی گئی بریفنگ  کے دوران  مزید انکشافات سامنے آئے ہیں جس کے مطابق یونیورسٹی کے چیف سکیورٹی آفیسر، پروفیسر اور ایک ملازم طالبات کو ہراساں کرتے رہے، طالبات کی جانب سے یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو متعدد خط اور شکایات درج کرئی گئیں لیکن وی سی نے کوئی کارروائی نہ کی ، پی ٹی آئی دور حکومت میں وزیراعلیٰ انسپکشن ٹیم نے وائس چانسلرکونکالنے کی سفارش کی تھی، طالبات نے وائس چانسلر کو لیٹر بھیجے مگر وائس چانسلر والدین کو بلانے کا کہتے رہے۔

 طارق بشیر چیمہ کا نام کیس میں کیوں آ رہا ہے ؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق 2021 میں خفیہ ایجنسی  کی رپورٹ میں یونیورسٹی سابق طالب علم احسان جٹ  کا نام  سامنے آیا ، احسان جٹ  طارق بشیر چیمہ کے بیٹے ولی داد چیمہ کا دوست سمجھا جاتا ہے کیونکہ دونوں اکثر اکٹھے دیکھنے میں آتے ہیں، طارق بشیر چیمہ نے ہی احسان جٹ کو وزارت ہاؤسنگ میں افسربنوایا جس نے پہلے ان کے بیٹے ولی داد چیمہ کو آئس کے نشے پر لگایا، پھر یونیورسٹی کےطلبہ میں نشہ پھیلانا شروع کردیا۔

ذرائع کے مطابق طارق بشیر چیمہ نے ڈی پی او کو احسان جٹ کے خلاف کارروائی کے لیے کہا تھا، پولیس نے احسان جٹ سے منشیات برآمد ہونے کا مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا مگر مقدمے میں یونیورسٹی کا نام نہ آنے دیا جب کہ ایف آئی آر میں منشیات کی برآمدگی کسی اور علاقے میں دکھائی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ  یونیورسٹی منشیات کیس دبانے کی کوشش بھی کی گئی، احسان جٹ سے تفتیش شروع ہوئی تو معاملہ یونیورسٹی تک پھیلا دیا گیا، بریفنگ میں بتایا گیا کہ چیف سکیورٹی آفیسر نے طالبات کے ہاسٹل کے باہر ناکے لگائے، دیر سے آنے یا کسی لڑکے کے ساتھ آنے پر ان کی تصویریں بنائی جاتیں ۔

انکوائری کمیٹی نے جیل میں اعجاز شاہ سے بیان بھی لیا، طارق بشیر چیمہ نے رابطہ کرنے پر کہا کہ ان کے بیٹے پر نشہ کرنے کا الزام غلط ہے، احسان جٹ کو اس کی پہلی بیوی نے پکڑوایا ہے۔

انسداد ہراسانی کمیٹی میں ایسے لوگ ہیں جو خود ہراسانی میں ملوث رہے،چیئر مین ایچ ای سی 

دوسری جانب نئے وائس چانسلر  کے سینیٹ قائمہ کمیٹی میں دیے گئے بیان پر چیئرمین ایچ ای سی  مختار احمد نے کہا کہ  انسداد ہراسانی کمیٹیوں میں وہ لوگ ہیں جنہیں خود کسی جگہ سے ہراسانی پر نکالا گیا ، سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ  انسداد ہراسانی کمیٹی خود ہراساں کر رہی ہوگی،کئی بچیوں نے یونیورسٹی چھوڑ دی ہوگی، بہت سی دوسری یونیورسٹیز  میں یہی حال ہوگی، عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو خط لکھ رہے ہیں کہ اس پر جوڈیشل کمیشن بنائیں۔