وزیراعظم شہبا زشریف آرمی چیف کے گن کیوں گاتے ہیں؟

Aug 04, 2023 | 11:52:AM
وزیراعظم شہبا زشریف آرمی چیف کے گن کیوں گاتے ہیں؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم شہبا زشریف آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے گن کیوں گاتے ہیں؟وزیراعظم شہباز شریف کہتے ہیں کہ میں اسٹیبلشمنٹ کا آدمی نہیں ہوں، کبھی ذاتی مفاد کے لیے کام نہیں کیا، مجھے طعنے دیے جاتے ہیں کہ میں اٹیبلیشمنٹ کا آدمی ہوں، کبھی بھی ذاتی مفاد کے لیے کسی سپاسالار سے ملاقات نہیں کی۔شہباز شریف کے وزیراعظم بننے کے بعد ان کے بارے میں مختلف قسم کے تجزیے کئے گئے کہ انہوں نے نواز شریف سے بغاوت کردی، ن الگ ہے ش الگ ہے وہ اپنی پارٹی بنانے والے ہیں اس طرح کے کئی اور بیانات دیے گئے۔کیا اس بات میں حقیقت ہے؟


پروگرام’سلیم بخاری شو‘میں گروپ ایڈیٹر سلیم بخاری کا کہنا تھاکہ جو محبت و یارانہ عمران خان اور جنرل باجوہ کے درمیان تھا وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے ]ان کی اس حوالے سے بارہا ویڈیوز  بھی سامنے آئی ہیں ،جو اس وقت موجود بھی ہیں جس میں وہ قمر باجوا صاحب کی تعریفوں کے پل باندھ رہے ہیں اور ان کا شکریہ ادا کررہے ہیں، ان کی خوشامد کررہے ہیں کہ انہوں فلاں جگہ سے پیسے لے آنے میں مدد کی۔ یعنی جمہوریت کو بچانے میں مدد کی۔ اتنی طویل لسٹ ہے ان ویڈیوز کی لیکن انہوں نے سلوک کیا کیا ان کے ساتھ؟
سلیم بخاری کہتے ہیں کہ  اب جب مفاد ختم ہوا ہے  تو ان کے خلاف باتیں کرنا ان کو زیب نہیں دیتا کہ ایک چیز کو آپ تین سال استعمال کرو اور تین سالوں کے بعد اس کے ہی خلاف ہوجائیں یہ کس طرح زیب دیتا ہے۔ 

ضرور پڑھیں:توشہ خانہ کیس، سپریم کورٹ نے عمران خان کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا

وزیراعظم شہباز شریف کے بیان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہر پروجیکٹ میں چاہے وہ سی پیک ہو یا کوئی اور منصوبہ ہر پراجیکٹ میں یہی تذکرہ ہوتا ہے اور بار بار ہوتا ہے چاہے وہ سعودی عرب سے پیسے لانے ہوں یا پو اے ای سے پیسے لانے ہوں۔ہر کام میں وزیراعظم شہباز شریف بڑے بھر پور انداز میں آرمی چیف کو کریڈٹ دے رہے ہیں۔ میری دلی خواہش ہے کہ یہ یارانگی دیر پا ثابت ہو۔
اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ جو ایک پیج منترہ چل رہا ہے یہ 3 سال پہلے بھی ایسے چل رہا تھالیکن ایک چیز کو 3 سال استعمال کیا جائے اور اس کے بعد اس کی ایسی کی تیسی کی جائے یہ بات کچھ ٹھیک نہیں ہے،میری خواہش ہے کہ جس طرح ایک ملک میں تین قوتیں ہوتی ہیں ایک عوام ،دوسری حکومت اور تیسری اسٹیبلشمنٹ۔ اگر یہ تینوں ایک پیج منترہ پے آجائیں تو کیا کچھ نہیں ہے پاکستاں کے پاس۔ آج کل جتنے بھی پراجیکٹ چل رہے ہیں اس میں حکومت اور فوج کا ایک پیج پر ہونا خوش آئند بات ہے کیونکہ آپ کی فوج کہاں نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان 5 سال کیلئے نا اہل؟
    NLC جو کہ ٹرانسپورٹیشن کا ایک اعلیٰ معیار کا ادارہ ہے، FWO جو کنسٹرکشن کمپنی ہے اسکے پاس کیا شاندار میگا پروجیکٹ ہیں اور پاکستان کے اندر ہر آفت چاہے زلزلہ ہو سیلاب ہو ،چاہے کوئی اور آفت آئے، آپ کی فوج سب سے پہلے پہنچتی ہے۔ وہاں وہاں جاتی ہے جہاں آدمی جانے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔