پنجاب کابینہ کو حتمی شکل دیدی گئی، وزرا کے محکمے بھی سامنے آگئے

Aug 04, 2022 | 23:06:PM
پنجاب، نامزد وزرا، محکموں کی منظوری، مراد راس، سکول ایجوکیشن،
کیپشن: عمران خان سے پرویز الٰہی ملاقات کرتے ہوئے، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پنجاب کے نامزد وزراکےلئے محکموں کی منظوری دےدی،مرادراس کوسکول ایجوکیشن کامحکمہ مل گیاجبکہ ڈاکٹریاسمین راشدکومحکمہ صحت کی وزارت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، میاں محمودالرشیدکولوکل گورنمنٹ کامحکمہ دیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان نے 22 رکنی پنجاب کابینہ کو حتمی شکل دیدی ہے اور وزرا کو ان کے محکمے بھی تفویض کر دیئے گئے ہیں،میاں اسلم اقبال وزیرہاؤسنگ اینڈ انڈسٹریز،علی عباس شاہ وزیرجنگلات ہوں گے۔محسن لغاری خزانہ ، تیمورملک کوسپورٹس اینڈکلچرکامحکمہ دیا گیا۔
ق لیگ کے راجہ بشارت کی وزارت تبدیل کر کے انہیں کوآپریٹواینڈپراسیکیوشن کامحکمہ مل گیا،راجہ یاسرہمایوں کوہائرایجوکیشن اورآئی ٹی کی وزارت دےدی گئی ہے جبکہ انصرنیازی لیبر ،منیب چیمہ کو ٹرانسپورٹ کا محکمہ دیا گیاہے۔
وزیراعظم نے شہاب الدین کو لائیوسٹاک اورمرادراس کوسکول ایجوکیشن کامحکمہ تفویض کیا ہے، ڈاکٹریاسمین راشدکومحکمہ صحت کی وزارت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، خرم ورک قانون وپارلیمانی امور،آصف نکئی کوایکسائزکامحکمہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پنجاب کابینہ میں ہاشم ڈوگرداخلہ وجیل خانہ جات،علی ساہی کوکمیونیکیشن اینڈورکس ڈیپارٹمنٹ مل گیا،نوابزادہ منصورعلی محکمہ مال،حسین جہانیاں گردیزی کومحکمہ زراعت دینے کافیصلہ کیاگیا ہے ، اس کے علاوہ غضنفرعباس چھینہ کوسوشل ویلفیئرکی وزارت دینے کافیصلہ کیا ہے،لطیف نذرکومائنزاینڈمنرل،محمودالرشیدکولوکل گورنمنٹ کامحکمہ دیاگیا،حسنین بہادردریشک کومحکمہ توانائی اورخوراک دینے کافیصلہ کیا گیا ہے۔