فارن فنڈنگ کیس؛ حکومت کا سپریم کورٹ ڈکلیئریشن بھیجنے کا اصولی فیصلہ 

Aug 04, 2022 | 18:39:PM
وفاقی وزیر اطلاعات، مریم اورنگزیب، فارن فنڈنگ کیس، حکومت، سپریم کورٹ، ڈکلیئریشن بھیجنے کا اصولی فیصلہ
کیپشن: عمران خان(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کاکہناہے کہ الیکشن کمیشن نے 8 سال بعد فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ دیا ہے،فارن فنڈنگ کیس سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں، اکبر ایس بابر پٹیشن لے کر گئے تھے،حکومت نے سپریم کورٹ ڈکلیئریشن بھیجنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔
وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہاکہ الیکشن کمیشن میں فنڈنگ کیس کی آٹھ سال سماعت جاری رہی ،اس کیس سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں ،یہ اکبر ایس بابر کا کیس تھا ،سٹیٹ بنک نے تمام ریکارڑ پیش کیا ، وزارت قانون کی طرف سے مفصل بریفنگ دی گئی۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ الیکشن کمیشن کے فیصلہ میں واضح ہے کہ پی ٹی آئی فارن ممنوعہ فنڈنگ لینے والی جماعت کے طور پر سامنے آئی ہے، عمران خان کے دستخطوں سے حلف نامہ دیا گیا ،تمام منی ٹریل کے ثبوت موجود ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ حکومت نے معاملہ سپریم کورٹ کو بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے،آئندہ کابینہ اجلاس میں وزارت قانون آئینی قانونی معاملات کاجائزہ لیکر رپورٹ دے گی۔
انہوں نے کہاکہ اس وقت سیاسی حریف کا معاملہ نہیں ہے، حکومت ایکشن لینے کی پابند ہے ،سولہ اکاو¿نٹس ایسے ہیں جو ڈکلیئر نہیں کئے گئے ،سینئر قیادت اور پارٹی ملازمین کے نام پر پیسہ آتا رہا یہ پیسہ ڈیکلیئر بھی نہیں کیا گیا۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ تحریک انصاف نے کیس پر اکاون التوا نو وکلا تبدیل اور گیارہ پٹیشنز ڈالیں، عمران خان نے پانچ بار حلف نامہ جمع کرایا، کابینہ نے ایف آئی اے اور وزارت داخلہ کو ہدایت جاری کر دی ہیںاور غیر جانبدار تحقیقات کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ خیراتی پیسے کو سیاست کے لئے استعمال کیا گیا، سولہ اکاو¿نٹس سیاسی قیادت استعمال کرتی تھی ،تحقیقاتی اور مالیاتی ادارے بھی انکوائری میں تعاون کرنے کے پابند ہونگے،ان کا کہناتھا کہ ایسی انکوائری ہو گی جو الیکشن کمیشن کے فیصلے کی روشنی میں کرائی جا رہی ہے ،جو فوری شروع ہو گی، پہلی بار کسی جماعت کو غیر ملکی امداد لینی والی جماعت قرار دیا گیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہاکہ کابینہ میں این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے کی رپورٹس کا جائزہ لیا گیا ،وزیر اعظم آج بھی ڈی آئی خان گئے ،سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا،ان کا کہناتھا کہ وفاق عوام کی بہتری ،ریلیف کے لئے اپنا کردار ادا کرے گی، جاں بحق ہونیوالوں کے لواحقین کو دس لاکھ روپے فراہم کئے جائیں گے،ان کا کہناتھا کہ تخمینہ لگانے کے لئے مشترکہ سروے کرانے کا فیصلہ کیا گیا ۔
انہوںنے کہاکہ کابینہ میں ہیلی کاپٹر حادثہ پر اظہار افسوس ،فاتحہ خوانی کی گئی ،سیلاب کی زد میں آنے والے لوگوں کے لئے بھی فاتحہ کی گئی، اس کے علاوہ حج انتظامات پر وزیر مذہبی امور کی ستائش کی گئی، کابینہ نے مخیر حضرات سے بھی اپنا حصہ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔
ان کا کہناتھا کہ این ڈی ایم کو صوبائی حکومتوں سے رابطہ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے، وزیر خزانہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی گئی ہے ،کابینہ کی اکنامک افیئرز کو عالمی ڈونرز سے رابطہ کرنے اور کردار ادا کرنے کی درخواست کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ان کاکہناتھا کہ پاک ڈنمارک فریم روک معاہدے کی منظوری دی گئی ،ڈنمارک کے ساتھ سود سے پاک قرضہ اور ٹیکنالوجی کی منتقلی بھی ہو سکے گی،اجلاس میں قیدیوں کی سزاوں میں کمی کی رپورٹ پیش کی گئی، قیدیوں کی سزاو¿ں سے متعلق دوبارہ سمری مانگ لی گئی ہے، بزرگ ،خواتین ،بچوں اور قید کاٹنے والوں کو رعایت ملے گی ،ان کاکہناتھاکہ ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا، وزیر خزانہ اور پلاننگ کو ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کی ہدایت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی، سونا بھی مزید سستا ہو گیا