تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن سے نیا بڑا مطالبہ کر دیا

Aug 04, 2022 | 17:16:PM
فائل فوٹو
کیپشن: ‘ ن لیگ، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی (ف) کے فنڈنگ ذرائع کیا ہیں؟ سامنے لائے جائیں
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما وسینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ ن لیگ، پی پی پی اور جے یو آئی (ف) کے فنڈنگ ذرائع بھی سامنے لائے جائیں۔

تفصیلات کے مطابق  پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید نے اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ  کہ ن لیگ، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی (ف) کے ذرائع کیا ہیں؟ ان کے پاس فنڈنگ کہاں سے آتی ہے وہ تمام حقائق بھی سامنے لائے جائیں۔


فیصل جاوید نے کہا کہ عمران خان حلال کی کمائی بینکنگ چینل سے پاکستان لے کر آئے۔ دوسری طرف یہاں کے پیسے چوری کے ذریعے باہر منتقل کیے گئے۔ ان لوگوں کے اربوں روپے کے اثاثے بیرون ملک ہیں جب کہ عمران خان کا اثاثہ محبت وطن پاکستانی ہیں۔

ان کا مزید  کہنا تھا کہ ہم الیکشن کمیشن کے فیصلے کو نہیں مانتے، محب وطن پاکستانیوں کو انہوں نے غیر ملکی ڈکلیئر کردیا ہے۔ پی ٹی آئی پر کوئی غیر قانونی فنڈنگ ثابت نہیں ہوئی۔ ہم نے الیکشن کمیشن کو 40 ہزار ڈونرز کا ڈیٹا دیا۔ اوورسیز پاکستانی ہی پاکستان چلا رہے ہیں۔ اس قوم کو الیکشن کمیشن فیصلے نے ٹھیس پہنچائی۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پی ڈی ایم نے بھی الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کیا تھا اس وقت ہم نے رکاوٹ نہ ڈالی لیکن یہ لوگ اب ہمیں احتجاج کرنے پر روک رہے ہیں۔ ہم پُر امن احتجاج کے لئے یہاں جمع ہوئے ہیں۔ پوری قوم کا یہی مطالبہ ہے کہ الیکشن کمشنر استعفیٰ دیں۔