پنجاب کی سیاسی صورتحال۔ عمران خان نے بڑا فیصلہ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) گورنر راج اور اسمبلی تحلیل کرنے کی خبریں اس وقت موضوع بحث بن چکی ہیں، وفاق کے بعد پنجاب کے سیاسی بحران نے شدت اختیار کرلی ہے اسی تناظر میں وزیراعظم عمران خان نے دورہ لاہور کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے کل دورہ لاہور کاامکان ہے۔ پنجاب میں سیاسی بحران کے پیش نظر وزیراعظم اہم ملاقاتیں کریں گے ۔
عمران خان سے نگران وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ، چودھر ی پرویزالٰہی کی ملاقاتیں ہوں گی۔ اس کے علاوہ وزیراعظم اتحادی جماعت کے ارکان اسمبلی سے بھی ملاقاتیں کریں گے ،وزیر اعظم عمران خان سے ناراض ارکان اسمبلی کی ملاقاتیں کروائے جانے کا بھی امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پرویز خٹک نے عوام کو مزید سرپرائز دینے کا عندیہ دیدیا