ایشیا کپ؛ بنگلہ دیش نے افغانستان کیخلاف رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا

Sep 03, 2023 | 19:36:PM
ایشیا کپ؛ بنگلہ دیش نے افغانستان کیخلاف رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بنگلہ دیش اور افغانستان کے اہم میچ میں افغانستان کے اوپنر رحمان اللہ گرباز  چوتھے اوور میں صرف ایک رن بنا کر آوٹ ہو گئے۔ بنگلہ دیش نے پہلے کھیل کر افغانستان کو فتح کے لیے 335  رنز کا ہدف دیا تھا۔

گرباز کی وکٹ شریف الاسلام نے حاصل کی۔ شریفل نے پہلے دو اووروں میں افغانستان کے بلے بازوں کو صرف دو رنز بنانے کا موقع دیا ہے۔ اس وقت ابراہیم زردان 14 رنز پر کھیل رہے ہیں اور  12 گیندوں سے صرف دو رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ 

 قبل ازیں بنگلہ دیش نے پانچ  وکٹوں کے نقصان پر 334 رنز بنائے۔ بنگلہ دیشی کے بیٹنگ سکواڈ کے دو سٹارز مہدی حسن میراز اور نجم الحسن شنتو نے شاندار سنچریاں سکور کیں۔ مہدی حسن میراز نے 112 اور نجم الحسن شنٹو نے 104 رنز بناکر ٹاپ سکورررہے ۔

 شکیب الحسن32 ،محمد نعیم 28، مشفق الرحیم 25 اور  شمیم حسین 11 رنز بناکر نمایاں رہے 

افغانستان کے گلبدین اور مجیب  الرحمن نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا

مہدی حسن میراز نے 115 گیندوں پر اپنے ون ڈے کیرئیر کی دوسری سنچری مکمل کی

میراز نے اپنی سنچری میں چھ چوکے اور دو چھکے لگائے.

دیگر کیٹیگریز: ایشیا کپ - کھیل
ٹیگز: