پی ٹی آئی کا راشد یعقوب کے بعد جیفری رابرٹسن کی خدمات ختم کرنے کا فیصلہ

Sep 03, 2023 | 13:16:PM
پی ٹی آئی کا راشد یعقوب کے بعد جیفری رابرٹسن کی خدمات ختم کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) عوامی تنقید یا کچھ اور پاکستان تحریک انصاف نے جیفری رابرٹسن کی خدمات ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔

نجی ویب سائٹ کے مطابق پی ٹی آئی نے راشد یعقوب کے بعد جیفری رابرٹسن کی بھی خدمات ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ، پی ٹی آئی نے جیفری رابرٹسن کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا وکیل مقرر کرنے کا اعلان کیا تھا،ڈاؤٹی اسٹریٹ چیمبر نے جیفری رابرٹسن کو عمران خان کا وکیل مقرر کرنے کا ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا اور  ڈاؤٹی اسٹریٹ چیمبر نے تصدیق کی کہ کلائنٹ کے کہنے پر متعلقہ ٹوئٹ آج صبح ڈیلیٹ کیا۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ شدید دباؤ آنے پرپی ٹی آئی نے ٹوئٹر ہینڈل سے بھی ٹوئٹ ہٹا دیا اور جیفری رابرٹسن کے ڈاؤٹی اسٹریٹ چیمبر سے بھی ٹوئٹ ڈیلیٹ کرنے کو کہا۔پی ٹی آئی نے پارٹی چیئرمین کا معاملہ اقوام متحدہ اور عالمی عدالت انصاف میں لے جانے کیلئے جیفری رابرٹسن کی خدمات لینے کا اعلان کیاتھا،جیفری رابرٹسن کے چیمبرکے مطابق کیس پرابتدائی گفتگو کیلئے 25 ہزار پاؤنڈ ادا کیے گئے اور اس حوالے سے ڈاؤٹی اسٹریٹ چیمبر کا کہنا ہے کہ کیس آگے لے جانے کیلئے ہدایات کا انتظار ہے، ابتدائی معاوضہ لندن میں پارٹی کے ایک رہنما نے ادا کیا۔زلفی بخاری نے 3 روز قبل لندن میں دعویٰ کیا تھاکہ پارٹی چیئرمین کا کیس عالمی سطح پر اٹھانے سے متعلق جلد بڑی خبر دیں گے اور انہوں نے ایک درجن سے زائد صحافیوں کے سامنے کہا تھا کہ وہ بڑی قانونی کارروائی شروع کرنے جارہے ہیں۔

 پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق ذلفی بخاری نے جیفری رابرٹسن سے کہا ہے کہ وہ ان کی خدمات کے حوالے سے غور کرکے مطلع کرینگے۔ذرائع کے مطابق جیفری رابرٹسن کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ عمر ایوب اور ذلفی بخاری نے عمران خان کی مشاورت کے بعد کیا تھا اور جیفری رابرٹسن کی عمر ایوب اور ذلفی بخاری کے درمیان زوم پر میٹنگز ہوئیں۔ذرائع کے مطابق ذلفی بخاری نے عمران خان سے اجازت لینے کے بعد جیفری رابرٹسن سے رابطہ کیا، ذلفی بخاری کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ چئیرمین پی ٹی آئی کیلئے پوری دنیا میں آواز اٹھائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:قذافی سٹیڈیم میں ایشیا کپ کا پہلا میچ، فول پروف انتظامات مکمل

 عمران خان کا معاملہ عالمی سطح پراٹھانے کیلئے راشد یعقوب کی خدمات لینے کے بعد تنقید پر انھیں فارغ کردیاگیاتھا اور راشدیعقوب کوفارغ کرنے کے صرف 10 دن بعد پی ٹی آئی نے جیفری رابرٹسن کی خدمات حاصل کی تھیں۔ اس حوالے سے راشد یعقوب کا کہنا تھاکہ میری خدمات چیئرمین اور پارٹی رہنماؤں نے خود حاصل کی تھیں، شاید اس لیے فارغ کردیا گیا کہ میرا نام پاکستانی ہے، میرے بعد جیفری رابرٹسن کی خدمات حاصل کیں لیکن اب انھیں بھی فارغ کردیا گیا ہے۔