پاکستان کی گرے لسٹ سے نکلنے کی راہ ہموار

Sep 03, 2022 | 17:33:PM
پاکستان ، ایف اے ٹی ایف
کیپشن: پاکستان اورایف اے ٹی ایف فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کی راہ ہموار ہونے لگی ۔
تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف سے قرض ملنے کے بعد پاکستان کے لئے ایک اوراہم خبر سامنے آگئی۔آئی ایم ایف کی رپورٹ پر پاکستان کی گرے لسٹ سے نکلنے کی بھی راہ ہموار ہونے لگی ۔آئی ایم ایف نے اپنی رپورٹ میں بڑی پیشرفت کا اعتراف کرلیا ۔ آئی ایم ایف رپورٹ کے مطابق پاکستان نے انسداد منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ روکنے کیلئے ایکشن پلان میں دس تمام نکات پر عملدرآمد کرلیا ۔ پاکستان سے متعلق حتمی فیصلہ اکتوبرمیں ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں کیا جائیگا۔رپورٹ کے مطابق پاکستان نے اقوام متحدہ کے نامزد دہشتگردگروپوں کی کیخلاف قانونی کارروائی کی ۔
یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ