عمران نیازی کی حکومت ختم نہ ہوتی تو ملک ٹوٹ جاتا: فضل الرحمان کا دعویٰ

Sep 03, 2022 | 10:40:AM
مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران نیازی کی حکومت ختم نہ ہوتی تو ملک انتشار اور بغاوتوں کا شکار ہو کر ٹوٹ جاتا، پی ڈی ایم نے حکومت لیکر ملک کو بچا لیا
کیپشن: مولانا فضل الرحمان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران نیازی کی حکومت ختم نہ ہوتی تو ملک انتشار اور بغاوتوں کا شکار ہو کر ٹوٹ جاتا، پی ڈی ایم نے حکومت لیکر ملک کو بچا لیا۔

پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ڈیرہ اسماعیل خان میں 24 نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران کے بعد ہمارے لئے سب سے بڑا مسئلہ ایک تباہ حال ملک کی تعمیر نو ہے، عمران حکومت نے آئی ایم ایف سے ایسے سخت معاہدے کئے جن کے بارے میں خود ان کی پارٹی کے لوگ کہہ چکے ہیں کہ ہم نے ملک آئی ایم ایف کو لکھ کر دے دیا ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اب آئی ایم ایف نے ہمیں شہ رگ سے پکڑ رکھا ہے، پھر اوپر سے سیلاب آ گیا جس نے  ملک کو اجاڑ کے رکھ دیا ہے، سیلاب نے آبادیوں، املاک اور فصلات کو تباہ کر دیا، جو زرعی زمینیں اس دفعہ سیلاب کی نذر ہوئیں وہ اگلے سال کی فصلات تک بحال نہیں ہو سکیں گی۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی ایک ارب 17 کروڑ کی قسط ہمارے مسائل کا حل تو نہیں کر سکتی، البتہ آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی سے دوست ممالک کو ہماری مدد کرنے کی راہ ضرور مل گئی ہے، اب دنیا ہمیں سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لئے بھرپور مدد دے رہی ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ میری یہ رائے ہے کہ ہماری پہلی ترجیحی سیلاب زدگان کی بحالی ہونی چاہئے، ہمیں تمام تر اختلافات اور سیاسی تنازعات کو بلائے طاق رکھ کر جنگی بنیادوں پہ  سیلاب زدن گان کی مدد میں لگ جانا چاہئے۔