عمران خان کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی ،مریم نواز کا دلچسپ تبصرہ

May 03, 2023 | 15:05:PM
عمران خان کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی ،مریم نواز کا دلچسپ تبصرہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24urdu.com
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے ڈاکٹرز کی جانب سے عمران خان کو آرام کا مشورہ دیے جانے پر تبصرہ کیا ہے۔

مریم نواز نے ٹوئیٹ کیا ہے کہ ٹانگ پر دباؤ ریلی میں شرکت کرنے سے نہیں آتا ؟ یا صرف عدالت میں پیش ہونے سے آتا ہے؟
 

شوکت خانم اسپتال کے میڈیکل بورڈ نے عمران خان کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔


ذرائع کے مطابق میڈیکل بورڈ نےکہا ہےکہ آرام نہ کیا تو عمران خان کی متاثرہ ٹانگ میں سوجن بڑھ سکتی ہے اور سوجن بڑھنے سے انفیکشن کا خطرہ ہے۔رپورٹ کے مطابق عمران خان کو نقل و حرکت سے روک دیا گیا ہے۔

شامل تفتیش ہونے کا حکم آتے ہی عمران نیازی کو بیماری کا دورہ پڑ گیا :رانا ثنا اللہ 

 وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ  شامل تفتیش ہونے کا حکم آتے ہی عمران نیازی کو بیماری کا دورہ پڑ گیا دراصل عمران کو 10 دن آرام کا مشورہ اصل میں مقدمات سے بچنے کا مشورہ ہے۔

ایک بیان میں رانا ثنااللہ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پہلے پلستر باندھ لیا، پھر بالٹی چڑھالی اور جب ریلی نکالی تو بالکل ٹھیک تھے۔ عدالت اور پولیس کےسامنے نہ پیش ہونے پر معائنہ سرکاری اسپتال سے ہوتا ہے، عدالتوں میں ٹرائل شروع ہیں اور فارن فنڈڈ ایجنٹ، گھڑی چور ٹیرن کا والد بیمار ہوگیا ہے، عمران خان نے شوکت خانم سے عدالت نہ پیش ہونے کے لیے جھوٹی رپورٹ بنوائی، 10 دن آرام کا مشورہ اصل میں مقدمات سے بچنے کا مشورہ ہے۔


وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ الیکشن کی رٹ بھی مقدمات سے بچنے کے لیے تھی، پنجاب اور خیبر پختونخوا کی اسمبلیاں بھی مقدمات سے بچنے کیلئے توڑیں، بالٹی، ڈبہ، ڈسٹ بن کے بعد شوکت خانم کی جھوٹی رپورٹ پیش خدمت ہے۔ عدالت نے پولیس کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا توشوکت خانم اسپتال سے طبی بہانہ آگیا، شامل تفتیش ہونے کا حکم آتے ہی عمران نیازی کو بیماری کا دورہ پڑ گیا، عمران نیازی کو توشہ خانہ، ٹیریان کے ابو، فارن فنڈنگ کے مقدمات میں جواب دینا ہے، عمران نیازی کو فارن ایجنٹی سمیت دیگر چوریوں کے مقدمات میں جواب دینا ہے، کچرے والی بالٹی سے بھی کام نہیں چلا تو مکمل آرام کا بہانہ چلا لیا تاکہ عدالت نہ جانا پڑے اور جواب نہ دینا پڑے۔