اے این پی کی آل پارٹیز کانفرنس شروع 

May 03, 2023 | 12:07:PM
اے این پی کی آل پارٹیز کانفرنس شروع 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) اے این پی کی آل پارٹیز کانفرنس شروع ہو گئی، مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری۔

عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے منعقد کی جانے والی آل پارٹیز کانفرنس شروع ہو چکی جس میں مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ آل پارٹیز کانفرنس کے پہلے سیشن میں آفتاب شیرپاؤ، لیاقت بلوچ، ڈاکٹر فاروق ستار سمیت دیگر سیاسی رہنما شریک ہو گئے ہیں جبکہ اس کانفرنس میں دیگر مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کا اعلان کر دیا

واضح رہے کہ آل پارٹی کانفرنس کا مقصد موجودہ ملکی صورت حال سے نمٹنے کیلئے متفقہ، جامع اور مؤثر حکمت عملی بنانا ہے۔ اس کے علاوہ آل پارٹی کانفرنس میں موجودہ قومی سلامتی ، امن و امان کا معاملہ زیر بحث آئے گا ، عدالتی ، اقتصادی، اور سیاسی صورتحال کے معاملہ پر متفقہ فیصلہ کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے اس کانفرنس میں شرکت کرنے سے انکار کر دیا تھا ان کے علاوہ باقی تمام سیاسی پارٹیوں کے نمائندگان اس کانفرنس میں شریک ہوں گے۔