ساڑھے 7 ارب کے رمضان پیکج میں 3 بنیادی اشیاء پر کوئی ریلیف نہیں

Mar 03, 2024 | 20:52:PM
ساڑھے 7 ارب کے رمضان پیکج میں 3 بنیادی اشیاء پر کوئی ریلیف نہیں
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم) حکومت کی جانب سے پیش کیے گئے ساڑھے 7 ارب روپے کے رمضان پیکج میں شہری تین بنیادی اشیاء پر ریلیف سے محروم رہیں گے جن میں چینی، آٹا اور گھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق رمضان پیکج پیش کیے جانے کے باوجود بھی یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی، آٹا اور گھی کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس دوران ان اشیاء کی موجودہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ بی آئی ایس پی صارفین کیلئے چینی کی فی کلو قیمت 109 روپے برقرار رہے گی جبکہ آٹے کے 10 کلو تھیلے کی قیمت بھی 648 روپے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: سبسڈی پر کھاد فیکٹریوں کے بجائے براہ راست کسان کو دی جائے گی،شہباز شریف

اسی طرح رمضان پیکچ کے تحت گھی کی فی کلو قیمت بھی 365 روپے برقرار رہے گی۔

ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان پیکیج کا اطلاق 4 مارچ کی بجائے 5 مارچ سے ہوگا، رمضان پیکج کے اطلاق کی تاریخ میں یہ رد و بدل نئے وزیراعظم کی تعیناتی کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ نگران وفاقی کابینہ نے رمضان پیکیج 4 مارچ سے شروع کرنے کی منظوری دی تھی۔