یوسف رضا گیلانی کی جیت پی ڈی ایم کی تاریخی کامیابی ہے،بلاول کا وزیراعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ

Mar 03, 2021 | 20:26:PM
یوسف رضا گیلانی کی جیت پی ڈی ایم کی تاریخی کامیابی ہے،بلاول کا وزیراعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم عمران خان سے استعفیٰ کامطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ یوسف رضا گیلانی کی جیت پی ڈی ایم کی تاریخی کامیابی ہے،آج سلیکٹڈ حکومت اپنی ہی پارلیمنٹ میں ہار گئی ۔
بلاول بھٹو زرداری نے یوسف رضاگیلانی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ سینیٹ الیکشن میں حکومت کو چیلنج کیااورہرادیا،آج جمہوریت کی آواز بلند ہوئی ،یوسف رضاگیلانی کی فتح حکومتی پالیسیوں پر عدم اعتماد ہے،آج کی جیت سے پارلیمان کے وقار میں اضافہ ہوا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ وقت آنے پر عدم اعتماد کاہتھیار بھی استعمال کریں گے،ظالم حکومت کو گھر بھیجیں گے،یوسف رضاگیلانی کو چیئرمین سینیٹ بھی منتخب کرائیں گے،انہوں نے کہاکہ پاکستان کے جمہوری سفر میں نیا دور شروع ہونے والا ہے،عمران خان کواپنی اسمبلی سے شکست دلواناتاریخی کامیابی ہے،ہم نے ضمنی اورسینیٹ الیکشن میں حکومت کوشکست دی۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ہم کٹھ پتلی حکومت کےخلاف جنگ جاری رکھیں گے،ظالم حکومت کوجلدگھربھیجیں گے،عمران خان شکست پر سپورٹس مین شپ کا مظاہرہ کریں ،اگران میں شرم ہوتی تومستعفی ہوجاتے،انہوں نے کہاکہ شہبازشریف اورمولانافضل الرحمان کے پاس جاؤں گا،یوسف رضاگیلانی کوچیئرمین سینیٹ منتخب کرائیں گے۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں ہر ادارہ اپنا اپنا کام کرے،ہماری جدوجہد کٹھ پتلی نظام کے خاتمے کی ہے۔