بلوچستان سینیٹ انتخابات، حکومتی اتحاد نے میدان مار لیا، 8 نشستوں پر کامیابی

Mar 03, 2021 | 17:42:PM
بلوچستان سینیٹ انتخابات، حکومتی اتحاد نے میدان مار لیا، 8 نشستوں پر کامیابی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بلوچستان سے سینیٹ کی خالی ہونے والی 12نشستوں پر غیرسرکاری نتائج مکمل ہو گئے،حکومتی اتحاد نے 8جبکہ متحدہ اپوزیشن نے 4 نشستیں حاصل کرلی ۔
تفصیلات کے مطابق جنرل نشست پر حکومتی اتحاد کے 5 جبکہ اپوزیشن کے 2 امیدوار کامیاب قرارپائے،جنرل نشست پر آزاد امیدوار عبدالقادر کامیاب ہو گئے،عبدالقادر کو بی اے پی اور پی ٹی آئی کی حمایت حاصل تھی۔
بلوچستان عوامی پارٹی سے جنرل نشست پر سرفراز بگٹی، منظور کاکڑ اور پرنس آغاعمر احمدز ئی کامیاب قرار پائے، حکومتی اتحاد کے عمر ارباب عمر فاروق کاسی نے بھی کامیاب سمیٹی، عمر فاروق کاسی کا تعلق اے این پی سے ہے ۔
متحدہ اپوزیشن کے جنرل نشست پر دو امیدوار مولانا غفور حیدری اور قاسم رونجھو کامیاب ہوئے،قاسم رونجھوامیدوار متحدہ اپوزیشن کے تھے ان کاتعلق بی این پی مینگل سے ہے جبکہ مولانا عبدالغفورحیدری جمعیت علما اسلام کے جنرل سیکرٹری ہیں۔
ٹیکنوکریٹ کی دونشستوں پرحکومتی اتحاد بی اے پی کے سعید احمد ہاشمی اور متحدہ اپوزیشن جمعیت علما اسلام کے کامران مرتضی کامیاب قرار پائے، خواتین کی دونشستوں پر حکومتی اتحاد بی اے پی کی ثمینہ ممتاز اور متحدہ اپوزیشن بی این پی کی نسیمہ احسان کامیاب قرارپائیں،اسی طرح اقلیت کی ایک نشست پر حکومتی اتحاد بی اے پی کے دنیش کمار کامیاب قرارپائے۔