عمران خان کو ایک اور جھٹکا، 4 اہم رہنما ساتھ چھوڑ گئے

Jun 03, 2023 | 23:12:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )9 مئی کے سانحہ کے بعد پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، آئے روز کوئی نہ کوئی اہم رہنما پارٹی کو خیر باد کہہ رہا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ سے  پی ٹی آئی کے 4رہنماوں نے مشترکہ پریس کانفرنس کرکے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے ، پریس کانفرنس کرنے والوں میں دو قومی اسمبلی اور 2 صوبائی اسمبلی کے امیدوار شامل ہیں ، چاروں رہنماوں نے مشترکہ طور پر پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کیا، پارٹی چھوڑنے والوں میں این اے 77 سے خرم دستگیر کے مدمقابل انتخاب لڑنے والے چودھری صدیق مہر بھی شامل ہیں ۔ 

این اے 78 سے ن لیگ کے ایم این اے بیرسٹر عثمان ابراہیم کے مدمقابل الیکشن لڑنے والے علی اشرف مغل ، امیدوار پی پی 61 سرفراز مہر اور پی پی 59 سے سردار حق نواز نے بھی پی ٹی آئی چھوڑ دی ،پی ٹی آئی چھوڑنے والے رہنمائوں نے 9 مئی کے واقعات کی بھرپور الفاظ میں مزمت کی۔