سعودی عرب کا عازمین حج کے کورونا ٹیسٹ کی سرکاری رپورٹس تسلیم کرنے سے انکار 

Jun 03, 2022 | 21:51:PM
سعودی عرب، عازمین حج، کورونا ٹیسٹ، سرکاری رپورٹس، تسلیم کرنے سے انکار،
کیپشن: عازمین حج(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)سعودی عرب کی طرف سے عازمین حج کے کورونا ٹیسٹ کی سرکاری رپورٹس تسلیم کرنے سے انکار کر دیا گیا ۔
 ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق وزارت مذہبی امور نے سرکاری لیبارٹریز سے کورونا ٹیسٹ رپورٹس سرکاری خرچ پر کرانے کی تجویز دی تھی ۔ ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امور عازمین حج کو سرکاری کورونا رپورٹس سے اخراجات سے بچانا چاہتی تھی ،سعودی عرب نے چھ نجی لیبارٹریز سے کرونا رپورٹس لازمی قرار دے دیں ،اب ہر عازم حج کو 4250روپے کورونا ٹیسٹ فیس پیکیج سے الگ دینا ہوں گے ،پاکستان کے 81ہزار 210عازمین حج کی جیبوں سے 34کروڑ اکیاون لاکھ بیالیس ہزار پانچ سو روپے حج پیکیج کے علاوہ نکل جائیں گے ،کورونا ٹیسٹ رپورٹ بھی 48کی بجائے72گھنٹے پہلے کی ہونا لازمی قراردے دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: 40 ہزار تک کمانے والوں کو ٹرانسپورٹیشن کیلئے 2 ہزار روپے وظیفہ دیا جائےگا، مصدق ملک