پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ

Jun 03, 2022 | 20:08:PM
وزیراعلیٰ سندھ ، بڑا فیصلہ
کیپشن: وزیراعلیٰ سندھ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعدسندھ حکومت نے کابینہ ارکان اور افسران کے ماہانہ پیٹرول کوٹے میں چالیس فیصدکٹوتی کردی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ عوام پربوجھ پڑرہاہے، پیٹرول کوٹہ کم کرنے سے خزانے پر بوجھ نہیں پڑے گا، بلکہ بوجھ کچھ کم ہوگا۔خزانے پر بوجھ پڑنے کا مطلب عوام پر بوجھ بڑھانا ہے۔وزیراعلیٰ کے حکم پروزرااورافسران کے ماہانہ پیٹرول کوٹے میں چالیس فیصد کٹوتی کردی۔گزشتہ شب حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کرکے پیٹرول، ڈیزل 30، 30 روپے لیٹر مہنگا کردیا تھا ۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف نے احد چیمہ کا استعفی منظور کرلیا