یاسین ملک کیخلاف بھارتی عدالت کا فیصلہ، بلاول بھٹو کا اقوام متحدہ کو خط

Jun 03, 2022 | 19:38:PM
حریت رہنما یاسین ملک، بھارتی عدالت کے فیصلے، بلاول بھٹو، اقوام متحدہ، خط لکھ دیا،
کیپشن: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)حریت رہنما یاسین ملک کے خلاف بھارتی عدالت کے فیصلے پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ کو خط لکھ دیا ۔بلاول بھٹو زرداری نے خط میں یاسین ملک کے خلاف مقدمے کو سیاسی قرار دے دیا۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے اپنے خط کے متن میں کہاہے کہ یاسین ملک سے بھارتی جیلوں میں ناروا سلوک روا رکھ کر عالمی قوانین کی دھجیاں اڑادی گئیں، یاسین ملک کے خلاف بھارتی الزامات بے بنیاد ہیں، آزادی کی جدوجہد کو دہشت گردی قرار دینے کی کوشش ہورہی ہے۔
بلاول بھٹو نے اقوام متحدہ کو خط میں مزید کہاہے کہ بھارتی روئیے کو اگر مدنظر رکھا جائے تو اس بات کا خدشہ ہے کہ یاسین ملک کو دوران حراست شہید کردیا جائے، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل جموں و کشمیر کے پرامن حل کیلئے اپنا کردار ادا کریں، خط میں مزید کہاگیا ہے کہ اقوام متحدہ ہندوستان پر زور دے کہ وہ بے بنیاد الزامات پر قید تمام دیگر کشمیری رہنماؤں کو رہا کرے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف نے احد چیمہ کا استعفی منظور کرلیا