ن لیگ کے غلط فیصلوں سے معیشت کو 20 ارب ڈالر کانقصان ہوا، شوکت ترین

Jun 03, 2021 | 18:53:PM
ن لیگ کے غلط فیصلوں سے معیشت کو 20 ارب ڈالر کانقصان ہوا، شوکت ترین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کاکہناہے کہ سابقہ دور میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کو مصنوعی مستحکم رکھا گیا، ن لیگ کے غلط فیصلے سے معیشت کو20 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔
وفاقی وزراحماد اظہراور خسرو بختیار کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہاکہ موجودہ حکومت کو مجبوراً آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا،آئی ایم ایف کے پاس جانے سے اضافی ٹیرف لگانے پڑے،دوسراالمیہ یہ ہوا کہ اس حکومت کے دور میں کورونا آگیا،ان کاکہناتھا کہ ن لیگ کی معاشی ٹیم کو ملک کو دیوالیہ پر لے آئی تھی ،سابقہ دور میں ملکی معیشت قرضہ لے کر بہتر دکھانے کی کوشش کی،سابقہ دور میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کو مصنوعی مستحکم رکھا گیا۔
وزیر خزانہ نے کہاکہ کورونا وبا کے باوجود موجودہ حکومت شرح نمو4 فیصد تک لائی ،اگلے دو سال میں ریونیوکو مزید بڑھانے کی کوشش کریں گے ، ہر سال ٹیکس ریونیو20 فیصد بڑھانے کا ہدف ہے،ہم ایف بی آر کی ہراسمنٹ کو ختم کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بار بار کھلاڑی بدلنا بہت ہوچکا، اب کپتان بدلنا ہوگا، محمد زبیر