کہاں سے آیا، کیوں آیا اور کس نے اس بہروپئے کو بھیجا۔۔۔ ویڈیو وائرل 

Jun 03, 2021 | 09:44:AM
کہاں سے آیا، کیوں آیا اور کس نے اس بہروپئے کو بھیجا۔۔۔ ویڈیو وائرل 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارتی ریاست اترپردیش کے علاقے بھدوہی جن پد میں ایک عجیب و غریب معاملے سامنے آیا ہے جہاں ایک بہروپیا خاتون کا بھیس بدل کر ایک گھر میں گھس کر وہاں موجود خواتین کے درمیان بیٹھ گیا ۔ شک ہونے پر گھر والوں نے پکڑ لیا لیکن وہ چکما دے کر اپنے موٹرسائیکل سوار ساتھیوں کے ساتھ بھاگ گیا، تاہم ابھی تک یہ نہیں پتہ چل سکا ہے کہ شخص کا ایسا حلیہ بدل کر آنے کا کیا مقصد تھا۔ کیا وہ کسی لڑکی سے ملنے آیا تھا یا پھر کوئی چکر تھا۔واقعے کی ویڈیو  وائرل ہو گئی ہے۔

بھارتی نجی ٹی وی چینل کی ویب رپورٹ کے مطابق بدوہی جن پد میں گوپی گنج کوتوالی علاقے کے قصبے میں ایک گھر میں کچھ دن پہلے شادی تقریب ختم ہوئی۔ اس گھر میں کئی خواتین موجود تھیں۔ اس دوران  ایک شخص جس نے خواتین کی طرح پورا میک اپ اور دلہن کا لباس پہنا ہوا تھا وہ خواتین کے درمیان میں جاکر بیٹھ گیا۔ جب گھر کے لوگوں کو اس خاتون کی پہچان نہ ہوئی تو تب لوگوں کو شک ہوا، جس پر گھر والوں نے اسے پکڑ لیا۔ اہل خانہ اور دیگر لوگ اس سے پوچھ گچھ کر رہے تھے کہ اس دوران اس کے دو  موٹر سائیکل سوار ساتھی وہاں اور وہ ان کے ساتھ بھاگ گیا۔   

اس موقع پر بنائی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کسی نے پیچھے سے اس کے سر پر ہاتھ رکھا تو اس کے نقلی بال نکل کے باہر آگئے۔ اس کے بعد تقریبا آدھا گھنٹے تک ہنگامہ ہوتا رہا۔ پکڑے جانے کے بعد بھی شخص خواتین کی آواز نکال کر لوگوں کو بیوقوف بنانے کی کوشش کرتا رہا۔ مقامی لوگ پولیس کو اطلاع دینے ہی والے تھے کہ تبھی بائیک سے دو شخص پہنچے اور دوڑ کر بائیک بیٹھ کر موقع سے فرار ہو گیا۔ اس شخص کا اس طرح خاتون کے حلیے  اور دلہن کے لباس میں گھر میں گھسنا پورےعلاقے میں موضوع بنا ہوا ہے۔ حالانکہ ابھی تک یہ نہیں پتہ چل سکا ہے کہ شخص کا ایسا حلیہ بدل کر آنے کا کیا مقصد تھا۔  شخص کا ویڈیو صبح سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ ویڈیو میں شخص سے لوگ اس کو گھونگھٹ ہٹانے اور پہچان بتانے کیلئے کہہ رہے ہیں۔ حالانکہ وہاں پر موجود لوگوں نے اس کا گھونگھٹ زبردتی ہٹا دہا۔ شخص لوگوں سے بار۔بار کہتا رہا کہ اسے جانے دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا ویکسی نیشن نہ لگوانے والے ملازمین کی تنخواہیں بند کرنے کی ہدایت