برطانوی وزیر داخلہ کو برٹش پاکستانیوں پر تنقید مہنگی پڑگئی

Jul 03, 2023 | 09:43:AM

(ویب ڈیسک) بھارتی نژاد برطانوی وزیر داخلہ سوئیلا بریورمین  کو برٹش پاکستانیوں پر تنقید مہنگی پر گئی، مضبوط حمایت کھو بیٹھیں۔ 

غیرملکی خبر رساں ادارے ’’دی گارڈیئن ‘‘کے مطابق   برٹش پاکستانیوں کو تنقید کا نشانہ بنانے پر برطانوی وزیر داخلہ سوئیلا بریورمین مضبوط حمایت کھو بیٹھیں،ٹوری وزیر اسٹیو بیکر نے وزیر داخلہ کی حمایت واپس لیتے ہوئے کہا کہ ہوم سکریٹری کا سخت رویہ ان کے ٹوری لیڈر  بننے کے امکانات کو روک سکتاہے،انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ کے اپنے حلقے میں سفید فام ایسے جرائم میں ملوث ہیں، وزیر داخلہ نے ان سفیدفام مجرموں کو سخت تنقید کا نشانہ کیوں نہیں بنایا؟ صرف برٹش پاکستانیوں کو ہی تنقید کا نشانہ بنایا۔

بچوں کے جنسی استحصال اور گرومنگ گینگز کے بارے میں سویلا بریورمین کی بیان بازی نے اسے ایک بااثر کنزرویٹو حمایتی، سٹیو بیکر کی حمایت سے محروم کر دیا ہے، اس بات کی علامت ہے کہ ثقافتی جنگ کے مسائل کے بارے میں اس کا سخت گیر نقطہ نظر اس کے ٹوری لیڈر بننے کے امکانات کو روک سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اہم ساتھی گرفتار،حکومت نے عمران خان کو بڑا سرپرائز دے دیا

بیرونس سعیدہ وارثی نے بھی برطانوی وزیراعظم رشی سونک سے وزیر داخلہ کے بیان سے  لاتعلقی کا اظہار کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔برطانوی وزیر داخلہ نے ’چائلڈ گرومنگ گینگ‘ کے جرم میں برٹش پاکستانیوں پرسخت تنقید کی تھی ، واضح رہے کہ برٹش وزیر داخلہ وئیلا بریورمین  بھارتی نژاد ہیں۔

مزیدخبریں