رانا ثنا اللہ کا ضمنی انتخابات میں 15 سے 16 نشستیں جیتنے کا دعویٰ 

Jul 03, 2022 | 00:37:AM
وفاقی وزیر داخلہ، رانا ثنا اللہ، پنجاب اسمبلی، ضمنی الیکشنز،
کیپشن: رانا ثنا اللہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللّٰہ نے پنجاب اسمبلی کے ضمنی الیکشنز میں 15 سے 16 نشستیں جیتنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ چاہتے تھے حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ کے عہدے سے ہٹادیا جائے،حمزہ شہباز 17 اور 22 جولائی کو سرخرو ہوں گے۔

ایک انٹرویومیں رانا ثنااللہ نے کہا کہ یہ چاہتے تھے حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ کے عہدے سے ہٹادیا جائے۔انہوں نے کہا کہ رن آف الیکشن ہونا ہے تو بات ختم ہوگئی، حمزہ شہباز 17 اور 22 جولائی کو سرخرو ہوں گے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ رن آف الیکشن میں حاصل کردہ ووٹوں سے 25 ووٹ مائنس ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ یہ ساڑھے 3 سال مسلط رہے تو ملک کا حال یہ ہی ہونا تھا، ان کا آپس میں اختلاف تھا، یہ بری طرح ناکام ہوئے۔رانا ثنااللّٰہ نے کہا کہ مہنگائی کا ریکارڈ 2، 3 مہینوں میں نہیں پچھلے 4 سال میں ٹوٹا، کیا پچھلے 4 سالوں کے بھی ذمہ دار ہم ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو توشہ خانے پر ہاتھ صاف کرے اس سے ملکی خزانہ کیسے محفوظ رہ سکتا ہے، اربوں روپے کی پراپرٹی فرح شہزادی کے نام نکلی ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان کی کرپشن کے بینر بغیر اجازت کے ہیں تو اتار دیں، بدمعاشی کے ساتھ یہ نہیں لگیں گے، پوچھتا ہوں کیا انہوں نے فیس جمع کرا کے بینر لگائے تھے؟ انہوں نے کہاکہ سینئر صحافی اور دانشور ایاز امیر نے ایک فنکشن میں جو باتیں کیں، حملے کے تانے بانے اس سے ہی ملتے لگتے ہیں، عمران خان سے متعلق ملک پراپرٹی ڈیلرز کے حوالے کرنے کی بات درست ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عیدالاضحی پر چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری