پاکستان کا مستقبل ہم سے وابستہ، شناخت پر کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا:خالد مقبول صدیقی

Jan 03, 2023 | 21:32:PM
 پاکستان,مستقبل ,وابستہ، شناخت , کمپرومائز,خالد مقبول صدیقی
کیپشن: ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ کنوینیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل ہمارے مستقبل سے وابستہ ہے, رابطہ کمیٹی نے مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطہ کیا ہے، آپ کے پاس آکر شمولیت کی دعوت دیں گے،9 جنوری کو احتجاج کیلئے اپنے گھروں سے نکلیں گے۔

خالد مقبول صدیقی نے ورکرز اجلاس سے خطاب  کرتے ہوئے کہا کہ9 جنوری کو مردم شماری، حلقہ بندیوں، ووٹر لسٹ اور مہاجر حقوق کیلئے ہم اپنے گھروں سے نکلیں گے،اس اہم ترین مظاہرے میں تمام جماعتوں کو دعوت دیں گے کہ وہ شامل ہوں،حکومت میں شامل ہونا مقصد نہیں، حقوق کی جدوجہد مقصد ہے،ہم کل انکے پاس گئے تھے جلد سے جلد انتخابات کئے جائیں لیکن انتخابات میں دھاندلی نہ ہونی چاہیے،شفاف انتخابات ہوں گے، آپ تمام کارکن انتخاب کی تیاری کریں،آج ایم کیو ایم کے ذمہ داروں کا اجلاس یعنی مہاجروں کی گرینڈ اسمبلی ہو رہی ہے۔

خالد مقبول صدیقی  کا کہنا تھا کہ فیصلہ کرنے کی ذمہ داری رابطہ کمیٹی جبکہ اس پر مہر کی ذمہ داری آپکی ہے،ہم نے اپنی شناخت پر کوئی کمپرومائز نہیں کرنا کیونکہ شناخت ہی مقدر ہوتی ہےجو کچھ ہمارے ساتھ ہوا ہے کسی اور کے ساتھ ہوتا وہ انکا وجود مٹ جاتا،جو کچھ مہاجروں کے ساتھ گزرا ہے ہمیں لگتا ہے اس پر کوئی قومی اتفاق رائے ہے،ہمارے اتحاد کی وجہ سے اس قومی اتفاق رائے کو بھی شکست ہوئی ہے، ہم نے بار بار کہا کہ ہمارے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں۔

علاوہ ازیں ایم کیوایم پاکستان کے5 رکنی وفد کی ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی کی سربراہی میں پی ایس پی سے ملاقات ہوئی، وفد نے پاک سر زمین پارٹی کے رہنماؤں کو متنازعہ حلقہ بندیوں کے خلاف احتجاجی ریلی میں شرکت کی دعوت بھی دی ۔ 

ملاقات کے بعد مصطفیٰ کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاشی بدحالی سےصرف کراچی پاکستان کونکال سکتاہے،آئی ایم ایف پاکستان کامعاشی بدحالی سےنکال نہیں سکتا،ہم بھی کراچی کےمسائل پر7سال سےآواز اٹھارہےہیں،جعلی ڈومیسال کےمعاملےپرصرف مہاجرمتاثرنہیں، کراچی کوئی مقبوضہ شہر نہیں ہے،کراچی کےمعاملے پرہم سب ایک ہیں، اجتماعی طور پر کراچی کےفائدےکی بات کریں گے،پہلےبھی ذاتی مفادنہیں دیکھاآئندہ بھی نہیں دیکھیں گے۔

خالدمقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ دعوتیں تو پانچ سال سے دے رہےہیں،  یہ دعوت دوبارہ مصطفیٰ کمال تک پہنچ رہی ہے، میں تو آگے آ گیا ہوں، اب انتظار کریں گے، مصطفیٰ کمال نے کہا کہ جو ماحول ہے اچھی خبریں آئیں گی۔