اسلام آباد سے ناجائز قبضہ چھڑانا چاہتے ہیں : فضل الرحمان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اسلام آباد سے ناجائز قبضہ چھڑانا چاہتے ہیں اور اسی کیلئے جدوجہد کررہےہیں۔پی ڈی ایم مضبوط اور پرعزم ہے، ہمارے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں. استعفوں کا مرحلہ باقی ہے، استعفے پارٹی قیادت کے پاس جمع ہو چکے ہیں۔
پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملتان میں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ریلی نکالنا جمہوری حق ہے، تھریٹ الرٹ لوگوں کو ڈرانے کیلئے جاری کیا گیا، عوام کی طاقت سے کٹھ پتلی حکومت کو گرائیں گے، انہوں نے گرفتار کارکنوں کو فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔سب کی رائے کےمطابق حکمت عملی بنائی، آج کاشوبہت اچھااورتاریخی ہوگا۔ ہم نے پہلے بھی رکاوٹیں توڑیں اب بھی توڑیں گے ۔
مولانا نےمزید کہا استعفوں کا مرحلہ ابھی باقی ہے، پارٹی قیادت کے پاس جمع ہوچکے، عوام کی جنگ لڑرہے ہیں،عوامی مینڈیٹ پرآناچاہتےہیں۔