ملک بھر میں 30 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

Feb 03, 2024 | 16:19:PM
 ملک بھر میں 30 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد تُرک) ملک بھر میں 30 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی،وائرس پنجاب، سندھ، کے پی، بلوچستان کے مختلف شہروں کے ماحولیاتی نمونوں میں پایا گیا۔

30 میں سے 28 ماحولیاتی نمونے جنوری 2024 میں حاصل کئے گئے، وائرس کوئٹہ، خضدار، کیچ، نصیر آباد، پشین، چمن کے ماحولیاتی نمونوں میں پایا گیا،کراچی کے تمام اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔ 

کراچی سمیت حیدرآباد، سکھر، جامشورو میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی،پشاور، لاہور، راولپنڈی، ڈی جی خان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔

گزشتہ سال پاکستان بھر کے 126 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ،رواں برس جنوری سے ابتک 28 محولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو چکی۔