پاکستان میں غیر قانونی افغان مہاجرین کو مزید قیام کی اجازت مل گئی

وفاقی کابینہ نے 13 لاکھ غیر قانونی مہاجرین کے قیام میں توسیع کی منظوری دے دی ہے۔ذرائع

Feb 03, 2024 | 15:23:PM
پاکستان میں غیر قانونی افغان مہاجرین کو مزید قیام کی اجازت مل گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)وفاقی حکومت نے غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم مہاجرین کو پاکستان میں مزید قیام کی اجازت دیدی ،ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے 13 لاکھ غیر قانونی مہاجرین کے قیام میں توسیع کی منظوری دے دی ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت سیفران کی سمری پر پروف آف ریذیڈنس کارڈ میں توسیع کی منظوری دی گئی، افغان مہاجرین کے قیام میں مارچ 2024 تک توسیع کی منظوری دی گئی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ کابینہ ڈویژن نے اس سے قبل وزارت سیفران کی سمری اعتراض کے ساتھ واپس کر دی تھی تاہم افغانستان سے متعلقہ کوآرڈینیشن سیل کی سفارش پر غیر قانونی مہاجرین کے قیام میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا۔

ضرور پڑھیں:مچھ کلئیرنس آپریشن : مارے جانے والے دہشت گردوں کی مزید تصاویر منظرِ عام پر آ گئیں

ذرائع کے مطابق پاکستان نے افغان حکومت کی درخواست پر افغان مہاجرین کے قیام کی مدت میں توسیع دی ہے، توسیع کی منظوری نہ ملنے سے مہاجرین کا قیام غیر قانونی ہو چکا تھا۔

یاد رہے کہ نگران حکومت نے پاکستان میں غیرقانونی مقیم غیر ملکی افراد کو ملک بدر کردیا ہے،ان میں زیادہ تعداد افغان مہاجرین کی ہے۔اب تک پانچ لاکھ کے قریب افغانی اپنے وطن واپس لوٹ چکے ہیں ۔