سام سنگ کمپنی کی جانب سے صارفین کیلئے خوشخبری

Feb 03, 2023 | 19:52:PM
سام سنگ کمپنی کی جانب سے صارفین کیلئے خوشخبری
کیپشن: سام سنگ موبائل لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سام سنگ کمپنی کی جانب سے گیلکسی ایس یو 23 میں 200 میگاپکسل کیمرہ پیش کر دیا گیا، ساتھ ہی کمپنی نے ٹو ان ون لیپ ٹاپ پیش کرنےکا اعلان بھی کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  کئی ماہ قبل سام سنگ کمپنی کی جانب سے 200 میگاپکسل کیمرے کا ایک ویڈیو اشتہار جاری کیا تھا، تاہم کووڈ 19 وبا کے بعد اب پہلی مرتبہ اسے پیش کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا گیا ہے، سام سنگ سےوابستہ ماہر نے ایک تقریب میں نئے گیلکسی ایس یو 23 فون دکھایا۔اس ضمن میں تین ماڈل پیش کئے گئے جن میں گیلکسی ایس 23، ایس 23 پلس اور ایس 23 الٹرا شامل ہیں۔17 فروری سے اس کی بکنگ پیش کی جائے گی۔

200 میگاپکسل کیمرہ میں موجود سینسر 16 میگاپکسل کا ہے جو روشنی بہتر بناتا ہے۔ پھر چار سینسر ایسے ہیں جو فی سینسر 12.5 میگاپکسل ریزولوشن دیتے ہیں اور مل کر ایک 50 میگاپکسل کی تصویر بناتے ہیں۔ پھر ایک مین اور بڑا کیمرہ ہے (جسے تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے) جو F1.7 اپرچراور 85 درجے کا فیلڈ ویو فراہم کرتا ہے۔

اس نئے سیٹ میں  12 میگاپکسل کا F2.2 الٹراوئڈ، 10 میگاپکس کا F2.4 ٹیلی فوٹو لینس بھی ہے۔ یہ تین گنا آپٹیکل زوم فراہم کرتا ہے اور ایک 10 میگاپکسل کا F2.4 ٹیلی فوٹو لینس ہے جو 10 گنا آپٹیکل زوم فراہم کرتا ہے۔سارے لینس مل کر 30 فریم فی سیکنڈ کی 8 کے ویڈیو بناتے ہیں۔

اس فون میں کیمرے کی اسٹیبلائزیشن کو غیرمعمولی طور پر بہترین رکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 360 درجے کی آڈیو ریکارڈنگ کرتا ہے۔اس کا اسکرین 6.8 انچ کا ہے اور اے ایم او ایل ای ڈی اسکرین کے ساتھ ہے جس کے اوپر ایک باریک سوراخ پر 12 میگاپکسل کا سیلفی کیمرہ بھی لگا ہے۔ اس فون کے ساتھ اسٹائلس انداز کا ایک پین بھی فراہم کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پچھلے فون کے مقابلے میں اب اس کی پروسیسنگ 34 فیصد زائد ہے۔ تاہم گیمنگ کے لیے بھی اسے موزوں بنایا گیا ہے۔اس میں 12 جی بی ریم اور ایک ٹیرابائٹ کی اسٹوریج شامل کی گئی ہے۔ جبکہ قیمت 799 سے 1199 ڈالر تک ہوسکتی ہے۔ 

سام سنگ کمپنی کی جانب سے موبائل کے ساتھ ساتھ ٹو ان ون لیپ ٹاپ متعارف کرانے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔