روس میں 80 سال پرانی فتح کا جشن منایا گیا

Feb 03, 2023 | 14:16:PM
روس میں 80 سال پرانی فتح کا جشن منایا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )روس میں 80 سال پرانی فتح پر  چشن منایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق روس کے شہر  بیلگوراڈ میں سوویت یونین کی جرمن نازی فوج کو شکست کے 80 سال پورے ہونے پر جشن منایا گیا۔ آتش بازی کی گئی جس سے آسمان رنگ برنگی روشنیوں سےچمک اٹھا۔

یاد رہے کہ جنگ عظیم دوم کے زمانے میں روس سویت یونین کی صورت میں موجود تھا، اور اس نے ہٹلر کی نازی جرمنی کو شکست دی تھی۔

یہ بھی پڑھیے: جنگی جنون میں مبتلا بھارتی سرکار نے اپنے دفاعی بجٹ میں 13 فیصد اضافہ کردیا

خیال کیا جاتا ہے کہ جنگ عظیم دوم میں سوویت یونین کے 2 کروڑ 70 لاکھ فوجی ہلاک ہوئے تھے، جب کہ آخر میں جرمنی کو شکست ہوئی تھی۔

جنگ عظیم دوم میں جرمن مخالف گروپ میں سب سے زیادہ نقصان سوویت یونین کا ہی ہوا تھا۔