سرکردہ سیاسی شخصیت کی پیپلزپارٹی میں شمولیت۔۔ دیگر سیاسی جماعتیں پریشان

Feb 03, 2022 | 21:01:PM
آزادکشمیر، سرکردہ سیاسی شخصیت، پی پی پی، شمولیت کا اعلان
کیپشن: پیپلزپارٹی کا پرچم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آزاد کشمیر کے حلقے ایل اے45 کی سرکردہ سیاسی شخصیت عبدالناصر خان نے باضابطہ طور پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و ایم پی اے فریال تالپور سے عبدالناصر خان نے ملاقات کی،زرداری ہاوَس کراچی میں ہونے والی ملاقات کے دوران عبدالناصر خان نے پاکستان پیپلز پارٹی میں باضابطہ طور شمولیت کا اعلان کیا ، عبدالناصر خان نے پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا، فریال تالپور نے عبدالناصر خان کو پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا ،اس موقع پر پی پی پی آزادکشمیر کے جنرل سیکرٹری فیصل ممتاز راٹھور، سابق مشیر چودھری محمد ریاض اور سندھ کے سابق صوبائی وزیر ضیا الحسن لنجار بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: تعلیمی ادارے 9 فروری تک بند، طلبا کیلئے بڑی خبر
فریال تالپور نے کہاکہ پاکستان ہو یا آزاد کشمیر، جمہوریت پسندوں کیلئے سیاسی پلیٹ فارم صرف پیپلز پارٹی ہے،تاریخ پیپلز پارٹی کی جانب سے کشمیر کاز کیلئے جدوجہد اور اقدامات کو تاریخ سنہرے حروف میں لکھے گی، پی پی رہنما نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک پیپلز پارٹی اپنے کشمیری بھائیوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت کرتی رہے گی،27 فروری سے شروع ہونے والا لانگ مارچ ملک کے چاروں صوبوں سمیت کشمیر اور گلگت بلتستان کی عوام کی امنگوں کا مظہر ہے۔
واضح رہے کہ عبدالناصر خان نے آزاد کشمیر میں 2021 کے عام انتخابات میں ایل اے45 پر دوسرے نمبر پر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ۔۔۔تمام تعلیمی ادارے ایک ہفتے کیلئے بند