سکھر اور ڈی جی خان میں پولیس مقابلے، 5ڈاکو ہلاک

Feb 03, 2021 | 10:20:AM
سکھر اور ڈی جی خان میں پولیس مقابلے، 5ڈاکو ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ڈیرہ غازی خان اور سکھر میں پولیس مقابلے میں5  ڈاکو ہلاک ہو گئے ، راکٹ لانچرز سمیت بھاری اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی خان  کے علاقے سخی سرور میں پولیس مقابلے میں  ہلاک ہونے والے ملزم لادی گینگ کو اسلحہ پہنچانے جا رہے تھے، اس دوران پولیس کے تعاقب کرنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی۔پولیس نے بتایا کہ 2 گھنٹے فائرنگ کے تبادلے کے بعد 3 ڈاکو سجاد حسین ،شبیر حسین عرف شبی اور محمد اختر ہلاک ہو گئے جب کہ ان کے کئی ساتھی فرار ہو گئے۔ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزم ریکارڈ یافتہ ہیں اور  ان سے راکٹ لانچرز سمیت اسلحے کی بھاری کھیپ برآمد ہوئی ہے جب کہ  مفرور ملزموں کی تلاش کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کر لی۔

 ادھرسکھر میں جعفرآباد کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ملزم ہلاک ہوگئے جن کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزم تین ہفتے قبل ایک سپر اسٹور میں ڈکیتی میں ملوث تھے۔ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر اسٹور مالک اور منیجر کو قتل کردیا گیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزموں کی شناخت حمید عرف شیر اوڈھو اور علی خان کے نام سے کی گئی ہے۔