مسلح افواج مکمل تیار،کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور طاقت سے جواب دیں گے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر

Dec 03, 2022 | 19:51:PM
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، میں بالکل، واضح بتا دوں، مسلح افواج، مکمل طور پر تیار ہیں،
کیپشن: آرمی چیف جنرل عاصم منیر اگلے مورچوں کے دورہ کے موقع پر نعروں کا ہاتھ لہر کر جواب دے رہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہاہے کہ میں بالکل واضح بتا دوں، پاکستان کی مسلح افواج مکمل طور پر تیار ہیں، جنگ مسلط کی گئی تو مادر وطن کے انچ انچ کا دفاع کرنے کے ساتھ جنگ کو دشمن کے علاقے تک لے جائیں گے۔
 پاک فوج کے شعبے تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے لائن آف کنٹرول کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا،لائن آف کنٹرول کے دورے پر آرمی چیف کا استقبال کور کمانڈر راولپنڈی شاہد امتیاز نے کیا، آرمی چیف کو رکھ چکری سیکٹر پر لائن آف کنٹرول کی صورتحال اورآپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف نے اگلے مورچوں پر تعینات افسروں، جوانوں سے بات چیت کی اور ان کے عزم اور جنگی تیاریوں کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے فوجی افسروں اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کہاہے کہ میں بالکل واضح بتا دوں، پاکستان کی مسلح افواج مکمل طور پر تیار ہیں، جنگ مسلط کی گئی تو مادر وطن کے انچ انچ کا دفاع کرنے کے ساتھ جنگ کو دشمن کے علاقے تک لے جائیں گے۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہاکہ کسی بھی غلط فہمی کی بنیاد پر کی گئی مہم جوئی کا بھرپور طاقت سے جواب دیں گے، مسلح افواج قوم کی حمایت کے ساتھ ہمہ وقت دشمن کو جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔
آرمی چیف نے کہاکہ بھارتی ریاست کبھی بھی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہو گی،دنیا انصاف یقینی بنائے، کشمیری عوام کے ساتھ یو این قراردادوں میں کیا وعدہ پورا کرے۔

یہ بھی پڑھیں: شہیدارشد شریف کیس کی اعلیٰ سطحی تحقیقات، عمران خان کا چیف جسٹس کو خط