امارات نے اسرائیلی شہریوں کیلئے سیاحتی ویزوں کا اجرا کردیا

Dec 03, 2020 | 22:42:PM
امارات نے اسرائیلی شہریوں کیلئے سیاحتی ویزوں کا اجرا کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) متحدہ عرب امارات نے اسرائیلی شہریوں کیلئے سیاحتی ویزوں کا اجرا کردیا۔ویزوں کے حوالے سے یہ اقدامات دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے تاریخی معاہدے کے مطابق کئےگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امارات کی وزارت خارجہ نے باضابطہ اعلامیہ جاری کردیا ہے۔اماراتی وزارت خارجہ کے مطابق یکم نومبر کو اماراتی اور اسرائیلی شہریوں کو ویزہ سے استثنیٰ کی منظوری دی گئی تھی،ویزہ استثنیٰ کا مقصد دونوں ممالک کے شہریوں کو ویزہ عمل سے چھٹکارہ دلانا ہے۔
۔یاد رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل میں مذاکرات کیلئے اہم کردار ادا کیا تھا اور متحدہ عرب امارات پہلا عرب  ملک ہے جس نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے ساتھ اسرائیلی شہریوں کو ویزے سے استثنیٰ دیا ہے۔اس سے قبل متحدہ عرب امارات اور اسرائیل میں متعدد تجارتی معاہدے بھی ہو چکے ہیں۔