( 24نیوز)ملک بھر میں 15 دسمبر سے سردی کی شدت میں اضافے کا سلسلہ شروع ہوگا ۔ سردی کی شدت اتنی زیادہ ہوگی کہ 52 سالہ ریکارڈ ٹوٹ سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ماہرین موسمیات کے مطابق25 سے 26 دسمبر کے دوران سردی کی شدید لہر پاکستان میں داخل ہوگی جس سے درجہ حرارت 1 یا 2 ڈگری یا منفی 1 تا 2 تک گر سکتا ہے جس کے نتیجے میں ملک میں 52 سال کا سردی کا ریکارڈ ٹوٹ سکتا ہے۔28 تا 29 دسمبر تک سائبیرین ہوائیں پاکستان اور ہندوستان میں داخل ہوں گی جس سے معمولات زندگی بھی بری طرح متاثر ہوسکتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ سردی کی شدید لہر سے سانس اور دمے کے مریض سب سے زیادہ متاثر ہوں گے، چھوٹے بچوں کو نمونیا جیسے جان لیوا مرض سے بچانے کیلئے گرم کپڑے اور ٹوپی کا لازمی استعمال کروائیں اور بلاضرورت گھر سے باہر نہ نکلنے دیں۔