گیس لوڈ شیڈنگ، عمارت تباہ، ایک جاں بحق ،چھ زخمی

Dec 03, 2020 | 11:08:AM
گیس لوڈ شیڈنگ، عمارت تباہ، ایک جاں بحق ،چھ زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)نیو کراچی میں دعاچوک کے قریب دو منزلہ گھر میں گیس بھرنے سے دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق اور6زخمی ہوگئے، 4بچوں سمیت6افراد کو ریسکیو کیا گیا۔

گیس کی قلت حادثے کا سبب بن گئی۔ نیوکراچی میں گھر میں گیس نہ ہونے کے بعد چولہا رات بھر کھلا رہ گیا، صبح گیس بھرنے سے دھماکہ ہوگیا۔عمارت تباہ ،دس سالہ بچہ جاں بحق اور چھ زخمی ہوگئے۔معمولی غفلت جان لیوا ہوگئی، نیوکراچی دعاچوک کےقریب گیس بھرنے سے ہولناک دھماکہ ہوا جس کے سبب عمارت کا ایک حصہ منہدم ہوگیا۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق ،علاقے میں گیس کی لوڈ شیڈنگ رہتی ہے، گیس بند ہونے کے دوران رات کوگیس کا والو کھلاچھوڑا گیا۔ گیس بحالی کے بعد والو سے گیس خارج ہوکرگھرمیں پھیلی۔ صبح گھر کے سرپرست نے سگریٹ جلانے کی کوشش کی تو دھماکا ہوگیا۔دھماکے کے بعد گھرمیں آگ بھڑک اٹھی، دھماکے کے بعد ریسکیو اورفائر بریگیڈ کی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچیں اور زخمیوں کو ملبے سے نکالا، چار بچوں سمیت چھ افراد کوعباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔اسپتال ذرائع کےمطابق ایک بچے کی حالت تشویشناک ہے، علاقہ مکینوں نے گیس کی قلت کےخلاف احتجاج کیا ، پولیس نے گیس کمپنی کے خلاف احتجاج کرنے پر ایک شخص کوحراست میں لے لیا ہے۔

واقعہ کے اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں امدادی سرگرمیوں کیلئے پہنچ گئیں۔سلنڈردھماکے کے باعث گھرکی عمارت کے ایک حصہ کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ دھماکے کے بعد عمارت میں آگ لگ گئی، جس پر قابو پانے کیلئے فائربریگیڈ کو طلب کیا گیا۔زخمی افراد کو طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، تاہم امدادی سرگرمیاں ابھی جاری ہیں۔ زخمیوں میں ایک خاتون، ایک مرد اور دو بچے بھی شامل ہیں۔ متاثرہ افراد کے چہرے اور جسم کے دیگر حصوں پر زخم آئے ہیں اور تمام افراد جھلس کر زخمی ہوئے۔اس حوالے سے ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم راؤ نےبتایا کہ حادثہ2منزلہ عمارت میں پیش آیا ہے، 4بچوں سمیت6افراد کو ریسکیو کیا گیا، کمرے میں گیس بھرنےکے فوراً بعد گھر میں آگ لگ گئی۔ریسکیو حکام نے ابتدائی بیان میں کہا ہے کہ دھماکہ گیس سلنڈر پھٹنے سے ہوا تاہم مزید تفصیل امدادی کارروائیاں مکمل ہونے کے بعد معلوم ہو سکے گی۔ عمارت میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے اورملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔