حملوں کے ممکنہ خدشات،پیٹرولیم ڈویژن نے سیفٹی کیلئے پالیسی گائیڈ لائنز تیار کرلی

Aug 03, 2023 | 15:05:PM
 حملوں کے ممکنہ خدشات،پیٹرولیم ڈویژن نے سیفٹی کیلئے پالیسی گائیڈ لائنز تیار کرلی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)تیل چوری،دہشت گردوں اور سائبرسپیس میں حملوں کے ممکنہ خدشات ،قومی پائپ لائن سسٹم کی سکیورٹی اور سیفٹی کیلئے پالیسی گائیڈ لائنز تیار کرلی گئی۔

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن نے گائیڈ لائنز منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کو بھجوادیں،انسداد دہشتگردی ایکٹ1997 میں ترامیم تجویز  دی گئی ہے،اوگرا آرڈیننس 2002 میں مختلف ترامیم ،پاکستان پینل کوڈ،کریمینل پروسیچر کوڈ میں بھی ترامیم تجویز دی گئی ہے،اسٹریٹیجک انفراسٹرکچر کو مختلف قسم کے خطرات لاحق ہیں۔

ذرائع پیٹرولیم ڈویژن  کا کہنا ہے کہ آئل مافیا کی جانب سے تیل چوری کے خدشات ہیں،دہشت گردوں کی جانب سے ممکنہ تخریب کاری کا خطرہ ہے،قومی پائپ لائن پر سائبر سپیس میں حملوں کے خطرات بھی ہیں،پارکو ملک میں2ہزارکلومیٹر طویل نیٹ ورک آپریٹ کررہا ہے،کسی بھی حادثے سے ملک میں توانائی کی سپلائی متاثر ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  تیل مزید مہنگا ہو گیا، قیمت 4 ماہ کی بلند سطح پر پہنچ گئی