دنیا میں 2781 ارب پتی ، امریکا 813 کیساتھ سرفہرست

Apr 03, 2024 | 23:10:PM
دنیا میں 2781 ارب پتی ، امریکا 813 کیساتھ سرفہرست
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکی جریدے فوربز نے 38 ویں سالانہ دنیا کے کھرب پتی افراد کی فہرست جاری کر دی ، جس کے مطابق دنیا میں ریکارڈ 2781 ارب پتی ہیں۔ان افراد کی مجموعی دولت 14عشاریہ 2 ٹر یلین ڈالر ہے۔ 100 ارب ڈالر کے کلب میں 14 افراد شامل ہیں ، ارنالٹ 647 کھرب روپے کیساتھ سر فہرست ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق 265 نئے چہرے دنیا کے ارب پتی افراد کے لیے نئے ہیں۔ 78ممالک سے تعلق رکھنے والے کھرب پتیوں میں امریکا 813 کے ساتھ سرفہرست، چین 406 کیساتھ دوسرے ، بھارت 200 کیساتھ تیسرے اور جرمنی 132 کیساتھ چوتھے نمبر پر ہیں ۔گزشتہ پندرہ برس میں فہرست میں پہلی بار کوئی بھی تیس سال سے کم عمر امیرترین نوجوان سیلف میڈ نہیں۔ 25 امیرترین کی عمریں 33 سال یا اس سے کم ہیں۔ سب سے بوڑھے امیر ترین فرد کی عمر 102سال ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دوستوں کیساتھ اپریل فول کا پرینک کرتے ہوئے طالب علم ہلاک