ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ۔چیف جسٹس نے نوٹس لے لیا

Apr 03, 2022 | 15:25:PM
سپریم کورٹ نوٹس جاری
کیپشن: سپریم کورٹ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ کے معاملے پر چیف جسٹس سپریم کورٹ نے نوٹس لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق ملکی سیاسی صورتحال پر چیف جسٹس سپریم کورٹ نے نوٹس لے لیا۔ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق اس حوالے سے تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی ۔

علاوہ ازیں پیپلزپارٹی نے حکومت کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کو مسترد کرنے اور قومی اسمبلی کی تحلیل کے اقدامات کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کی درخواست دائر کی ہے ۔پیپلزپارٹی کے رہنما نیئر بخاری کی جانب سے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ آرٹیکل17اور 66کی خلاف ورزی کی ہے ۔ درخواست میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کو فریق بنایا گیا ہے ۔

صدر سپریم کورٹ بار نے اس موقع پر کہا اسمبلی تحلیل کرنے کا کوئی جواز نہیں تھا ،آج ملکی تاریخ کا سیاہ دن ہے ،ملک کو آئینی اور پارلیمانی انداز میں چلنا چاہئے ،آج سول کپڑوں میں ایک آمر آئین پر شب خون مارا ،صدر ، وزیراعظم اور ڈپٹی اسپیکر پر آرٹیکل چھ لگنا چاہئے ۔