کورونا:770اہلکار پولیس اہلکار متاثر،114 قرنطینہ میں ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)کورونا وبا کے دوران لاہور پولیس کے اب تک 770 اہلکار وائرس سے متاثر ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق سی سی پی او لاہور کے مطابق کورونا وبا کے دوران اب تک لاہور پولیس کے 4 اہلکار وائرس سے شہید ہوچکے ہیں۔سی سی پی او نے بتایا کہ کورونا سے متاثر 114 پولیس اہلکار اب بھی گھروں میں قرنطینہ ہیں ،جب کہ وائرس سے دو ڈی آئی جیز اور 3 ایس ایس پیز رینک کے افسران بھی متاثر ہوئے ہیں۔