حلیم عادل شیخ پر فرد جرم عائد

Apr 03, 2021 | 11:19:AM
حلیم عادل شیخ (فائل فوٹو)
کیپشن: حلیم عادل شیخ (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)تجاوزات آپریشن کےدوران کارسرکارمیں مداخلت کے کیس میں بڑی پیشرفت۔ عدالت نے سندھ میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ پر فرد جرم عائد کردی۔

کراچی ملیر کورٹ میں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ اور دیگر ملزموں کے خلاف گڈاپ سٹی تھانے میں قائم مقدمے میں فرد جرم عائد کردی گئی  ہے ۔پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ، سمیرشیخ اوردیگر ملزموں  نے صحت جرم سےانکار کردیا۔عدالت سماعت 17 اپریل تک ملتوی کرتےہوئےگواہوں کوطلب کرلیا۔