آئی جی پنجاب اور حکومت آمنے سامنے

Sep 02, 2022 | 14:58:PM
آئی جی پنجاب اور حکومت آمنے سامنے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)  پنجاب پولیس اور حکومت پنجاب میں آر پی اوز اور ڈی پی اوز کے تقرروتبادلوں پرڈیڈ لاک بدستور برقرار ہے۔

اس حوالے سے آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے حکومت کی جانب سے دیے گئے ناموں کو اپنی مرضی کے ضلع دینے کے لیے آگاہ کردیا ہے اور مزید کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ آفس سے تعیناتیوں کے لیے بھیجوائے گئے ناموں کو سنیارٹی کے مطابق اضلاع دیے جائیں گے۔

پولس ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب اب بھی اپنے اس مؤقف پر قائم ہیں کہ چھوٹے اضلاع میں گریڈ اٹھارہ اور بڑے اضلاع مین سینئر ایس ایس پیز کو تعینات کیا جائے گا۔ اس حوالے سے تقرر و تبادلوں پر حکومتی کمیٹی اور آئی جی پنجاب دو مرتبہ میٹنگز کرچکے ہیں۔

یاد رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے مختصر دور میں تعینات ہونے والے متعدد ڈی پی اوز اورآر پی اوز اس وقت تبادلوں کے منتظر ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: وفاق اور پنجاب میں اختلافات مزید بڑھ گئے، صوبائی حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا