37 روز بعد ٹرین آپریشن بحال

Oct 02, 2022 | 15:03:PM
37 روز بعد ٹرین آپریشن بحال
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ایک ماہ سے زائد بندش کے بعد ٹرین آپریشن بحال ہوگیا۔ ٹرین آپریشن بحالی سے قلیوں کے چہرے کھل اٹھے۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن کا آغاز مرحلہ وار کیا جائے گا۔

37 روز کی بندش کے بعد بالآخر ٹرین آپریشن بحال ہوگیا۔ محکمہ ریلوے کے مطابق پہلے مرحلے میں کراچی سے رحمان بابا ایکسپریس صبح ساڑھے دس بجے پشاور کے لئے روانہ کردی گئی جو 31 گھنٹے 55 منٹ کا سفر کرکے کل شام 5 بجکر 55 منٹ پر منزل مقصود پر پہنچے گی۔ دوسری ٹرین سروس خیبر میل آج رات 10 بجکر 15 منٹ پر کراچی سے پشاور کے لئے روانہ ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے: مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ، نوٹیفیکیشن جاری

دوسرے مرحلے میں پاک بزنس ایکسپریس، قراقرم ایکسپریس اور کراچی ایکسپریس روانہ کی جائیں گی۔ محکمہ ریلوے نے سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث بند ہوجانے والی ٹرینوں کو 2 اکتوبر سے چلانے کا اعلان کیا تھا۔