آئندہ مہینوں میں ملکی برآمدات 3ارب ڈالرز ماہانہ تک پہنچ جائیں گی ،گوہر اعجاز

Nov 02, 2023 | 21:17:PM
آئندہ مہینوں میں ملکی برآمدات 3ارب ڈالرز ماہانہ تک پہنچ جائیں گی ،گوہر اعجاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم ) معاشی گرداب میں پھنسے پاکستانیوں کو نگران وزیر تجارت و صنعت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے بڑی خوشخبری سنائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 24 نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ ملکی برآمدات کو 3ارب ڈالرز ماہانہ تک لے جانے کا ہدف ہے ،آئندہ مہینوں میں اپنا ہدف حاصل کر لیں گے ،پانچ ماہ کے دور میں برآمدات میں 2 ارب ڈالرز کا اضافہ کروں گا ،ٹیکسٹائل کی برآمدات میں ایک سال بعد اضافہ شروع ہوچکا ہے ،نان ٹیکسٹائل ایکسپورٹ تاریخ میں پہلی بار بڑھ رہی ہے ،زرعی شعبے کی برآمدات بھی بڑھ رہی ہیں ،ملکی برآمدات میں ماہانہ 700 ملین ڈالرز کا اضافہ ہو رہا ہے ،گزشتہ 3ماہ کے عرصے میں برآمدات میں اضافہ ہوا ہے ،پاکستان کی برآمدات میں اضافہ خوشی کی بات ہے ۔

یہ بھی پڑھیں :چیئرمین پی ٹی آئی کو آہستہ آہستہ زہر دینے کی بات درست نہیں