افغانیوں کی ملک بدری کا حکومتی اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

Nov 02, 2023 | 09:42:AM
افغانیوں کی ملک بدری کا حکومتی اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)افغانیوں کی ملک بدری کا حکومتی اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج،رجسٹرار آفس نے درخواست پر اعتراض عائد کردیا۔

غیر قانونی تارکین کو ملک واپس بھیجنے کے اقدام پر شہری خیال نورو اور دیگر نے درخواست دائر کی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ غیرملکیوں کو ملک سے واپس بھیجنا آئین پاکستان کیخلاف ہے،لاہور ہائیکورٹ آفس نے درخواست پر اعتراض عائد کردیا، غیرقانونی مقیم افراد کو بھیجنے کے نوٹیفکیشن کو نہ لگانے کا اعتراض لگایاگیا، جسٹس علی باقر نجفی بطور اعتراضی درخواست پر سماعت کریں گے۔

کراچی میں غیر قانونی مقیم افراد کے انخلا کی تیاری شروع غیر قانونی تارکین وطن کو منتقل کرنےکیلئے بسیں ہولڈنگ کیمپ پہنچا دی گئیں،حیدرآباد میں غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کی ملک بدری کیلئے ہولڈنگ پوائنٹ قائم کر دیا گیا۔ہولڈنگ پوائنٹ میں حیدرآباد اور میرپور خاص ڈویژن کے غیر ملکیوں کو منتقل کیا جائے گا۔

اُدھر منڈی بہاءالدین میں بھی غیر قانونی مقیم غیر ملکی افراد کی بیدخلی کے عمل کا آغاز ہوگیا ہے، نرسنگ ہاسٹل میں کیمپ قائم کردیا گیا۔