ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلہ دیش کو بھارت کے ہاتھوں شکست

Nov 02, 2022 | 17:28:PM
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلہ دیش کو بھارت کے ہاتھوں شکست
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: آئی سی سی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم ترین میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد بھارت نے بنگلادیش کو 5 رنز سے شکست دے دی۔

ایڈیلیڈ کرکٹ اسٹیڈیم میں بنگلا دیش کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر بھارتی کپتان روہت شرما کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز اسکور کیے۔

ہدف کے تعاقب میں بنگلادیشی اوپنرز نے بہترین آغاز فراہم کیا تاہم بارش نے بنگلادیش کی مشکلات بڑھادیں اور بھارت نے بنگلادیش کو ڈک ورتھ لیوئس میتھڈ کے تحت 5 رنز سے ہرا دیا۔

یہ بھی پڑھیے: نیدرلینڈز سے شکست، زمبابوے ایونٹ سے باہر

بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز اسکور کیے، ویرات کوہلی نے 64 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔

کپتان روہت شرما 2 اور کے ایل راہول 50، سوریا کمار یادیو 30، ہاردک پانڈیا 5، دنیش کارتک اور اکسر پٹیل 7، 7 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

بنگلادیش کی جانب سے حسن محمود نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ کپتان شکیب الحسن 2 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔