(24 نیوز )بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ گزشتہ 5 روز سے جاری ہے جس میں اب تک 6 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دودرجن سے زائد اضلاع گزشتہ 5 روز سے بارشوں کی لپیٹ میں ہیں صوبے کی بیشتر علاقوں میں ہونیوالی بارشوں اور آسمانی بجلی گرنے سے اب تک 6افراد جاں بحق اور کئی افراد زخمی ہوگئے ،محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ 8 مئی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
خضدار میں 2 پنجگور میں2افرا کچ و لسبیلہ میں ایک ایک شخص جاں بحق ہوگئے پنجگور میں گزشتہ روز ہونیوالی بارشوں سے درجنوں مکانات منہدم ہوئےبلوچستان کے 20سے زائد اضلاع اس وقت مون سون کی لپیٹ میں ہیں جاری بارشوں کے باعث اس وقت سب سے زیادہ نقصانات پنجگور، تربت اور ملحقہ علاقوں میں ہوئے ہیں ضلع لسبیلہ اور حب میں بھی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، موسیٰ خیل پشین چمن زیارت قلات مستونگ خاران میں شدید بارشوں اور ژالہ باری سے کھڑی فصلات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ دوسری جانب صوبے کے بارش سے متاثرہ علاقوں میں تمام ڈپٹی کمشنر کو الرٹ جاری کردیئے محکمہ پی ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے 23 اضلاع میں بارش ہوئی قیمتی جانوں کے نقصان پر وزیر اعلیٰ قدوس بزنجو نے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ علاقوں میں بحالی کیلئے احکامات جاری کردیئے
بلوچستان کےبیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گاتاہم قلات، خضدار، زیارت اوربارکھان میں تیز ہواؤں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کےبیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گاتاہم قلات، خضدار، زیارت اوربارکھان میں تیز ہواؤں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت26ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیازیارت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت22قلات میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت19پشین میں23گوادر میں34سبی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت36ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔