"بورس جانسن" نیدر لینڈ میں گرفتار

May 02, 2023 | 17:50:PM
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)نیدرلینڈز میں نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرتا شخص گرفتار ،جس کے پاس برطانیہ کے سابق وزیراعظم "بورس جانسن" کے نام کا ڈرائیونگ لائسنس برآمد کیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نیدرلینڈ کے پولیس کا کہنا ہے کہ نشے کی حالت درائیونگ کرنے والے شخص کو گرفتار کیا تو اس شخص کے پاس سے سابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی تصویر، نام اور تاریخِ پیدائش کے ساتھ ڈرائیونگ لائسنس برآمد ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ "جعلی یوکرینی لائسن پر سابق برطانوی وزیر اعظم یورس جونسن کی تصویر، تاریخ پیدائش بھی لکھی ہوئی ہے جو کہ 2019 میں جاری کی گئی تھی"۔

پولیس ترجمان نے کہا کہ" اتوار کی رات جب ایک کار نیدرلینڈ کے شمالی شہر گروننگن میں پل کے قریب ایک کھمبے سے ٹکرا گئی تو افسران نے واقعے کی تحقیقات شروع کیں"۔

پولیس نے کہا کہ "گاڑی کو الگ سے چھوڑا گیا تھا جبکہ ڈرائیور پل پر کھڑا ہوا تھا جو خود کی شناخت کرانے میں ناکام رہا اور بریتھلائزر ٹیسٹ کرانے سے انکار کر دیا"۔

پولیس کے مطابق 35 سالہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا جس کے بعد اس کی کار کو بھی تلاش کیا گیا جس کے اندر سے ایک جعلی ڈرائیونگ لائسنس ملا جس پر برطانیہ کے سابق وزیراعظم بورس جانسن کا نام اور تصویر لگی ہوئی تھی۔