میشا شفیع کیخلاف ہتک عزت دعویٰ کی سماعت ملتوی

Mar 02, 2023 | 09:53:AM
لاہور کی سیشن عدالت نے گلوکارہ میشا شفیع کیخلاف ہتک عزت دعویٰ کی سماعت 28 مارچ تک ملتوی کردی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) لاہور کی سیشن عدالت نے گلوکارہ میشا شفیع کیخلاف ہتک عزت دعویٰ کی سماعت 28 مارچ تک ملتوی کردی، میشا شفیع پر آئندہ سماعت پر جرح جاری رہے گی۔

ایڈیشنل سیشن جج خان محمود نے گلوکار علی ظفر کے ہتک عزت دعویٰ کی سماعت کی، گلوکار علی ظفر اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ میشا شفیع پر ویڈیو لنک کے ذریعے جرح کی گئی۔

علی ظفر کے وکیل نے میشا شفیع سے سوال کیا کہ آپ کو می ٹو کیمپین کیلئے کتنی غیر ملکی فنڈنگ ہوئی، میشا شفیع کا کہنا تھا کوئی فنڈنگ نہیں ہوئی۔

 علی ظفر کے وکیل نے سوال کیا پھر ایف بی آر نے آپ کے اکاؤنٹ کیوں منجمد کیے تھے؟ میشا شفیع نے کہا مجھے نہیں پتا میرے ٹیکس وکیل سے پوچھ لیں۔

علی ظفر کے وکیل نے جرح کرتے ہوئے میشا شفیع سے سوال کیا کہ کیا یہ سچ ہے کہ آپ نے علی ظفر کے ساتھ کنسرٹ کی ویڈیو فیس بک پیج پر اپلوڈ کی؟

مزید پڑھیں:  خلیل الرحمن قمر نے دھمکیاں ملنے پر ایف آئی اے کو درخواست دے دی 

وکیل نے کہا کہ جنسی ہراسگی کے مبینہ واقعہ کے بعد بھی علی ظفر کے ساتھ دو تصویریں آپ نے اپلوڈ کیں؟ جس پر میشا شفیع کا کہنا تھا کہ میں اب فیس بک پر ایکٹو نہیں ہوں۔

میشا کا کہنا تھا کہ مجھے یاد نہیں میں اسے اپنے اکاؤنٹ سے چیک کرکے بتا سکتی ہوں، یہ پروفیشنل ٹیم میں سے کسی نے اپلوڈ کی ہوگی۔

عدالت نے علی ظفر کے وکیل کو آئندہ سماعت پر جرح جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 28 مارچ تک ملتوی کردی۔